قلات میں شرپسندوں کے حملے میں 11افراد شہید، 6افراد زخمی

11

کوئٹہ: قلات میں شرپسندوں کے حملے میں 11افراد شہید ہوئے اور  6افراد زخمی ہوئے۔ حملےکل  قلات  میں  لیویز تھانے اور دیگر مقامات پر کیےگئے۔ انتظامیہ کےمطابق شہید ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

 

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق  قومی شاہراہ اورشہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کیساتھ مقابلہ کر رہے تھے ، فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔

 

ایس ایس پی قلات کاکہنا ہے کہ فائرنگ کےبعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ اور شہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

تبصرے بند ہیں.