مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے: بانی پی ٹی آئی

212

 

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فوج سے مذاکرات پر رضا مندی ظاہر کردی اور کہا  فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ۔

 

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی  کا کہنا تھا  کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات  کے لئے تیار ہیں۔

صحافی کے سوال پر کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور ان ہی سے مذاکرات بھی چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟

 

اس پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے فوج پر الزامات نہیں لگائے بلکہ صرف تنقید کی۔

 

صحافیوں نے سوال کیا اگر وہاں سے محسن نقوی کو مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو کیا آپ مذاکرات کریں گے؟ اس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.