بمبئی: بھارت میں پولیس نے20 سے زائدخواتین سے شادی کر کے ان کا قیمتی سامان لوٹنے والے دولہے کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں 43 سالہ ملزم نے 20 خواتین سے الگ الگ شادیاں کیں اور پھر ان کا قیمتی گھریلو سامان لوٹا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کےگرفتار کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین سے شادی کر کے انہیں لوٹتا تھا، ملزم اب تک 20 خواتین کو شادی کے نام پر دھوکہ دے چکا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز، چیک بُک اور سونے کے زیورات برآمد کر لئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.