9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری ،کے پی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

49

پشاور:9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری  کے لیے کے پی حکومت نے  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم کو خط لکھا گیا  ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

آفتاب عالم نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اب کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائیکورٹ کے جج ہوں گے، خط میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.