امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

99

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو گئے، صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

 

امریکی صدر جوبائیڈن نے سوشل میڈیا  پیغام میں کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور  پر فرائض کی تکمیل  پر توجہ دوں گا، بطور صدر امریکی قوم کی خدمت میرے لئے باعث فخر ہے۔ آئندہ ہفتے قوم سے خطاب کروں گا،آج امریکا دنیا کی مضبوط معاشی طاقت ہے ،کووڈ اور معاشی بحران کا بہترین مقابلہ کیا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

 

واضح رہے کہ 81 سالہ صدر جوبائیڈن پرڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ تھا، امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس صدارتی امیدوار ٹرمپ کے مقابلے میں کمزور ثابت ہوں گی۔

 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  بائیڈن کو امریکی تاریخ کا واحد بدترین صدر قرار دیا، کہا کہ کملا ہیرس کو صدارتی الیکشن میں شکست دینا بائیڈن کے مقابلے میں اور آسان ہوگا۔ بائیڈن کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے پر ٹرمپ کا ردعمل  میں کہنا تھا کہ نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی الیکشن میں شکست دینا بائیڈن کے مقابلے میں اور آسان ہوگا۔

 

بعد ازاں اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے جوبائیڈن کو بددیانت قرار دیتے ہوئےکہا  کہ  جو بائیڈن صدر  بننےکی دوڑ میں شامل ہونےکے بالکل اہل نہیں تھے، انہوں نے صرف  جھوٹ اور جعلی خبروں  کے باعث یہ عہدہ حاصل کیا۔ان کے آس پاس موجود لوگ جن میں ان کے ڈاکٹر اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں وہ جانتے تھے کہ بائیڈن صدر بننے کے قابل نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.