عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت چیلنج 

122

اسلام آباد: خاور مانیکا نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی،سیشن کورٹ نے 13 جولائی کو عمران خان اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کیا تھا۔

 

خاور مانیکا نے وکیل زاہد آصف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں حکومت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا  گیا کہ ایپلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی،  ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا۔ ایپلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔

درخواست مین  استدعا کی گئی کہ ایڈیشنل سیشنز جج کا سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال کیا جائے۔ دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.