ابوجا:نائیجیریا میں ایچ آئی وی انفیکشن بچوں کی بقا کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہاہے۔ نائجیریا کے محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ایک اندازے کے مطابق 140,000 بچے ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ملک میں بچوں میں ایچ آئی وی انفیکشن کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے باوجود بچوں کا علاج 95 فیصد کے عالمی معیار کے مقابلے میں محض 35 فیصد معیاری رہا ہے۔
دارالحکومت ابوجا میں ایچ آئی وی اور پیڈیاٹرک ایڈز ایکسلریشن پلان کمیٹی کی بنیاد رکھنے کے موقع پر اجلاس خطاب کرتے ہوئے، وزیر مملکت برائے صحت اور سماجی بہبود، ڈاکٹر تونجی الاؤسا نے کہا کہ ایچ آئی وی انفیکشن اب بھی بچوں کی بقا کے لیے ایک بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سالانہ 22000 سے زائد ایچ آئی وی کے نئے انفیکشن ریکارڈ کیے جاتے ہیں جن میں سالانہ 300 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائجیریا ماؤں اور ان کے بچوں کے درمیان ایچ آئی وی کی منتقلی کے عالمی کیسز کا 25 فیصد ہے۔
تبصرے بند ہیں.