پاکستان چیمپئنز کو پہلی شکست کا سامنا، جنوبی افریقہ نے 9 وکٹ سے ہرا دیا

172

نارتھ ہیمپٹن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز  کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پرا جب جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان کو 9وکٹ سے ہرادیا ۔

 

نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔شرجیل خان کی 72 اور شعیب ملک کی 51رنز کی اننگز رائیگاں۔

 

جواب میں پروٹیز نے 211رنز کاہدف ایک وکٹ پر حاصل کیا۔جیکسن سنائے مین  ن اور سیرل اروی نے شاندار بیٹنگ کی دونوں نے دوسری وکٹ پر 187 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر ٹیم کو 19 ویں اوور میں فتح دلادی۔

 

ساریل ایروی شاندار سنچری جبکہ  جیکسن سنائے مین 82رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم لگاتار 4 میچ جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.