گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

91

ممبئی: گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر کردیے  گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر کو راہول ڈراوڈ کی جگہ بھارتی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی تصدیق کی۔جے شاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں انتہائی خوشی کے ساتھ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید دور کی کرکٹ تیزی سے تیار ہوئی ہے اور گمبھیر نے اس بدلتے ہوئے منظرنامے کو بہت قریب سے دیکھا ہے، اپنے پورے کیرئیر میں مختلف کرداروں کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین شخص ہیں۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بھارت کے لیے کھیلتے ہوئے ٹیم کی جرسی پہننا میرے لیے ہمیشہ قابل فخر لمحہ رہا ہے اور اب جب میں بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ سنبھالوں گا تو تب بھی یہ معاملہ مختلف نہیں ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.