پنجاب حکومت کی گندم اور آٹے کی نقل وحمل پر کڑی نگرانی کی ہدایت

13

لاہور:پنجاب حکومت  نے  گندم اور آٹے کی نقل وحمل پر کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ای پرمٹ کے بغیرگندم اور آٹے کی ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی اور متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز ہی پرمٹس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔

نوٹفکیشن کے مطابق کیو آر کوڈڈ ای پرمٹس صرف لائسنس یافتہ ٹریڈرز کو جاری کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے ای پورٹل پر فلور ملز کو تفصیلات جمع کروانے کی اجازت ہوگی۔

سرحدی علاقوں میں قائم چوکیوں پر پرمٹ سکیننگ کے بعد اجازت دی جائے گی جبکہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر روزانہ کے اخراج کی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.