مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے لیے اہم اقدام ،مریم نواز کا انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے کارروائی مکمل کرنے کا حکم

15

لاہور:مہنگائی  اور ذخیرہ اندوزی کے لیے اہم اقدام ،مریم نواز کا انفورسمنٹ ریگولیٹر اتھارٹی کے قیام کیلئے کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔  اس کے لیے وزیر اعلی پنجاب  مریم  نوا ز نے  باقاعدہ  اجلاس  میں  ہدایت  کی ہے  تاکہ  عوام کو  مہنگائی اور  ذخیرہ اندوزی سے نجات دلائی جاسکے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ سٹرکچر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لیے مجوزہ قوانین اور رولز میں ترمیم کا جائزہ بھی لیا گیا۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہو گی، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ بنے گا، تحصیل کی سطح پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گا، ہیئرنگ آفیسر تحصیل کی سطح پر اپیل سن کر فیصلہ دے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مہنگائی کے خاتمے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے گی، تحصیل میں انفورسمنٹ افسر سمیت 40 اہلکار اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی مانیٹرنگ اور خلاف ورزی پر کارروائی کریں گے، عوام کی شکایات پر بھی گرانفروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہوگی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 200 سال کے بعد انتظامی نظام میں عوامی مفادات کے تحت تبدیلی لائی جارہی ہے، اتھارٹی میں ارکان اسمبلی، ڈی جی، انتظامی سیکرٹری اور 4 آزاد ارکان شامل ہوں گے، ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ کے سربراہ ہوں گے، تحصیل کی سطح پر انفورسمنٹ افسر کارروائیوں اور مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔

دوران اجلاس مزید کہا گیا کہ انفورسمنٹ آفیسرز کو ایک ماہ کی خصوصی ٹریننگ بھی دی جائے گی، انفورسمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کا ماہانہ جائزے کا سسٹم بھی وضع کیا جائے گا، تجاوزات ہٹانے پر ہونے والے اخراجات بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے وصول کیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.