بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری ہے: اقوام متحدہ ورکنگ گروپ

19

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حراست کے فیصلہ کومن مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دے دیا۔

 

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف زلفی بخاری کی نامور لاء فرم کے ذریعے اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر یو این ورکنگ گروپ نے قانونی رائے  دیتے ہوئے عمران خان کی  فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

انسانی حقوق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، بظاہر اس کا مقصد انہیں نااہل کرنا تھا۔

 

رپورٹ میں حکومت پاکستان سے ورکنگ گروپ کو  بانی پی ٹی آئی کی قید میں حالات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ورکنگ گروپ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا، وکلا صفائی سے جرح کا حق لے کر سرکاری وکلا کو دیا گیا۔

 

ورکنگ گروپ کا کہنا ہےکہ اس معاملےپر حکومت پاکستان کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔

تبصرے بند ہیں.