بریانی موت کا سبب بن گئی

18

حیدرآباد دکن:بریانی  موت کا سبب بن گئی۔بریانی  کو انڈو پاک میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن ایک واقعہ ایسا ہوا کہ بریانی موت  کا سبب بن گئی۔بھارت میں چکن بریانی 39 سالہ شخص کی موت کا سبب بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   حیدر آباد میں ایک شخص   اپنی بہن سے ملنے اس کے سسرال پہنچا۔شریکانت نامی شخص  نے مے خوری کے بعد چکن بریانی کھائی وہ کھاتے ہیں اس  کی موت واقع ہوگئی۔

دراصل چکن بریانی سے لطف اندوز ہوتے وقت شریکانت کی سانس کی نالی میں چکن کا ٹکڑا پھنس گیا کہ جسے وہ نگل نہ سکا اور اسے سانس لینے میں شدید دشواری  ہوئی جو اس کی موت کاسبب بن گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی  شریکانت کی موت واقع ہو چکی تھی۔

پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے شریکانت کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے اہلخانہ کو اطلاع دی۔

تبصرے بند ہیں.