پنجاب حکومت کا بڑا اعزاز، دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

29

لاہور: پنجاب حکومت کا بڑا اعزاز، دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سکھ آنند کراج میرج رولز کی منظوری دے دی۔پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز 2024 اور پنجاب سکھ آنند کراج میرج رولز 2024 کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اڑوا نے کہا کہ پنجاب دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بند گیا ہے۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت میں بھی سکھوں کو ہندو ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹرڈ کرانا پڑتی ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ جلد ہندو میرج ایکٹ بھی پیش کردیا جائے گا جس پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر فوری تقرری، ڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور بعض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ڈاکٹرز کے الاؤنس میں اضافے، ٹی بی اسپتال سرگودھا، جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور اور مزنگ ہسپتال لاہور کا انتظام منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام  بھی   منظورکیاگیا اس کو  14 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ   مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا ،  56 نکاتی ایجنڈے پر غورکیاگیا۔

تبصرے بند ہیں.