توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری آزاد ہیں  تو سماعت پر نہیں آتے، جیل میں ہوں تو  منتیں کرتے ہیں، ممبر الیکشن کمیشن

12

اسلام آباد:  توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں فواد چوہدری اور انکے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔

 

الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فواد چوہدری  کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری اور انکے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جبکہ فواد چوہدری کے معاون وکیل حسن سجاد پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہ ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ  فواد چوہدری کبھی نہیں  آتے،جب سے آزاد ہیں  الیکشن  کمیشن سماعت پر نہیں آتے،جب جیل میں ہو ں تو  منتیں کرتے ہیں، فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کریں؟

معاون وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری کی  لاہور  ہائی کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیشی ہے ،آج  اور کل فواد چوہدری لاہور ہائی کورٹ میں مصروف ہوں گے ۔ جس پر  ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اپ کیس بہت ایزی لے رہے ہیں،دو سال سے  یہ کیس التوا  میں ہے،فواد چوہدری  نے جواب جمع کرانا تھا۔

معاون وکیل حسن سجاد نے استدعا کی کہ اب اگلی  تاریخ دے دیں ، کل کی سماعت پر بھی فواد چوہدری کو حاضری سے استثنی دے دیں۔

 

جس پر  ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم آج کی سماعت میں کل کے لئے حاضری سے استثنی کیسے دے سکتے ہیں ،کل توہین الیکشن کمیشن کے مزید کیسز کی سماعت ہے ، ان کیسز کے ساتھ ہی آج والا کیس سن لیں گے۔

تبصرے بند ہیں.