تیز رفتاری پر ڈرائیور کی شامت، اب انوکھی سزا ملے گی

20

سڈنی:تیز رفتاری پر ڈرائیور کی شامت، اب انوکھی  سزا ملے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا میں ایک قانون بنایا گیا ہے جس کے تحت حکومت کی جانب سے تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو ضبط اور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے تحت 60 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والے کار ڈرائیورز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس قانون کا نفاذ اس وقت ہوا جب آسٹریا میں سڑک حادثات میں تشویشناک  حد تک دن بہ دن اضافہ ہونے لگا۔

مذکورہ قانون کے نفاذ کے بعد آسٹریا کے حکام کو امید ہے کہ یہ نیا اقدام تیز ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ ثابت ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.