لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے گھر میں آگ، 2 افراد جانبحق

37

 

فیصل آباد: فیصل آباد کےستیانہ روڈ محلہ شریف پورہ میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے جھلس کر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

آگ لگنے سے بچوں سمیت 9افراد جھلس کر زخمی ہوئے، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخموں کی تاب لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ دعا فاطمہ اور 9 سالہ محمد طحہٰ شامل ہے۔

 

ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ابتدائی  رپورٹ  کے مطابق لیپ ٹاپ گرم ہو کر پھٹنے سےگھر میں آگ لگی۔ تمام افراد کو طبی امداد  کیلئے  الائیڈاسپتال منتقل کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.