عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لیے جینے کا احساس دلاتی ہے:علی امین گنڈاپور

26

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے  کہ  عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لیے جینے کا احساس دلاتی ہے۔علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لیے جینے کا احساس دلاتی ہے۔
عید الاضحیٰ پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عید الاضحیٰ عالم اسلام کے لیے خوشی کا سب سےبڑا تہوار ہے، پوری قوم خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے، صاحب ثروت لوگ عید کے موقع پر نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کے جوانوں، پولیس، طبی عملے اور ریسکیو اہلکاروں کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.