آئر لینڈ اور امریکہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر

92

فلوریڈا:آئر لینڈ اور امریکہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، پاکستان سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم  میچ بارش کی وجہ سے  تاخیر کا شکار رہا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

امریکا اور آئرلینڈ کا میچ آج لاؤڈر ہل میں کھیلا جانا تھا لیکن وہاں گزشتہ کئی گھنٹے سے بارش ہو تی رہی۔ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے امپائر نے چیک کیا  میچ منسوخ ہوگیا۔

پاکستان کے تین میچ کھیل کر دو پوائنٹ ہیں ۔ اسے امریکا اور بھارت سے مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث اب تمام کھلاڑی عید اپنے گھر ہی کریں گے۔

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان آخری گروپ سٹیج کا میچ اتوار کو کھیلا جا ئے گا۔ اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.