عیدالاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان

183

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔کابینہ ڈویژن کی  جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے  عیدالاضحٰی  کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔

 

خیال رہےکہ 7 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی

تبصرے بند ہیں.