نائب صدر کا طیارہ جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا،ملاوی فوج نے تصدیق کردی

46

ملاوی: ملاوی کی فوج نے  ملاوی کے نائب صدر کےطیارے  کی جنگل میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ملاوی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاپتہ  ہونے والا ملٹری ایئرکرافٹ ممکنہ طور پر ایک جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاوی فوج کے کمانڈر پال ویلینٹینو فیری نے میڈیا کو بتایا نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما اور 9 دیگر اعلیٰ حکام کو لے جانے والے فوجی طیارے کے گھنے جنگل چکان گاوا میں گر کر تباہ ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ طیارے کی جیو فینسنگ، ریڈار سے غائب ہونے کے مقام اور عینی شاہدین کے بیانات سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ طیارہ چکان گاوا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے کی ملبے کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا۔
ملاوی فوج کے کمانڈر کے بقول طیارے کے حادثے کی وجہ بھی یہی موسم کی خرابی ہوسکتی ہے۔

صدر لازارس چکویرا نے کہا کہ طیارے کی تلاش کے لیے امریکہ، برطانیہ، ناروے اور اسرائیل سمیت مختلف ممالک سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے طیارہ سرچ آپریشن کے لیے “مختلف صلاحیتوں میں” تعاون کی پیشکش کی تھی۔
طیارے نے   دارالحکومت لیلونگوے سے اڑان  بھری تھی اور کچھ دیر بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا اور 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود طیارے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے سگنلز کے مطابق اس طیارے کی آخری پوزیشن جنگل میں 10 کلو میٹر دور ریکارڈ کی گئی تھی اور اسی وجہ سے وہاں تلاش کا کام کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.