چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا: شہباز شریف

13

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ   سی پیک ٹو منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ چین سے رشتے کو جوڑیں اور مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال، اسحاق ڈار، سیکرٹری فنانس اور دیگر نے بہترین کام کیا، کامیاب دورے پر تمام کابینہ اراکین کا شکر گزار ہوں۔

تبصرے بند ہیں.