شرح سود کم ہوگی یا برقرار رہے گی؟ اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریگا

106

اسلام آباد:  اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔

 

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے بعد سٹیٹ بینک کی پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔مرکزی بینک کی کمیٹی شرح سود کے تعین کیلئے معاشی اعشاریوں کا جائزہ لے گی۔ جس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق ،مہنگائی کی شرح میں  کمی کے باعث  شرح سود میں بھی  کمی  کا امکان ہے۔ شرح سود ایک سال سے 22 فیصد پر برقرار ہے جبکہ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.