اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شرہف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان اور اور اہم معاشی اہداف کی منظوری دی جائیگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے آج کے اہم اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،وفاقی وزراء شریک ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چارنکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے آج کے اجلاس میں تمام صوبے بشمول ازاد کشمیراور جی بی اپنے اپنے ترقیاتی پلان پیش کریں گے۔ آئندہ مالی سال کیلیے مہنگائی کا ہدف 15فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی ترقیاتی پلان میں شامل منصوبوں کیلیے 1221 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کیلیے فنڈز پر نظر ثانی کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایچ ای سی کیلیے اکیس ارب سے بڑھا کر ساٹھ ارب کرنے کا امکان ہے۔
اقثصادی ترقی کا ہدف 3.6فیصد مقرر کرنے کی تجویز پر غور ہوگا۔ آزاد کشمیر حکومت کیلیے تیس ارب روپے کی بلاک ایلوکیشن کرنے کا امکان ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت نے 7 جون کو وزیراعظم کی سربراہی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور صوبائی نمائندوں پر مشتمل قومی اقتصادی کونسل تشکیل دی تھی۔
تبصرے بند ہیں.