نایاب کھلونا 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام

58

ٹیکساس : نایاب کھلونا 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام  ہوگیا۔ سائنس فکشن فلم ’سٹار وارز‘ میں استعمال ہونے والا نایاب کھلونا ’بوبا فیٹ‘ حال ہی میں 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا ہے۔

ٹیکساس میں واقع نیلام گھر ’ہیریٹیج آکشنز‘ نے اعلان کیا ہے کہ اتنی خطیر رقم میں نیلامی کے بعد یہ دنیا کا سب سے قیمتی ونٹیج کھلونا بن گیا ہے اور یہ اب تک اپنی اصل پیکیجنگ میں بند تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کھلونے نے باربی کھلونے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا جس پر 1 کیرٹ کا ہیرا نصب تھا اور وہ 2010ء میں 3 لاکھ 2 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، بوبا فیٹ پر ہاتھ سے پینٹ کیا گیا ہے جبکہ اس کے پیچھے راکٹ فائر کرنے والا ایک سسٹم بھی ہے اور یہ 1970ء کی دہائی میں کینر کھلونا کمپنی کے لیے بنائے گئے صرف دو بچ جانے والے نمونوں میں سے ایک ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دوسرا بوبا فیٹ 1979ء میں لانچ کیا گیا تھا جسے رواں سال 31 مئی کی نیلامی میں 84,375 ڈالرز میں نیلام کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.