کرکٹ کا عالمی میلہ سجنے میں کچھ گھنٹے باقی، پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو امریکا سے ہوگا

83

 

ڈیلاس : کرکٹ کا عالمی میلہ سجنے میں کچھ گھنٹے باقی ہیں۔  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز  امریکا میں  ہونے جا رہا ہے۔

 

پہلے میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ٹیکساس میں  مدمقابل آئیں گی۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ڈیلاس پہنچ گئی، قومی ٹیم میگاایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.