عیدالاضحیٰ پر سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

72

لاہور:عیدالاضحیٰ پر سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے، 14، 15 اور 16 جون کو عید سپیشل ٹرینز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔

دوسری سپیشل ٹرین 15 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی جائے گی جبکہ تیسری ٹرین 16 جون کو رات 9 بجے کراچی سے ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی۔

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے عیدسپیشل ٹرینوں حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.