آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیاری کرے:وزیراعظم

105

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیاری کرے اور اپنی مصنوعات برآمد کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف سے آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا پاکستان علی جمالی، آٹو پارٹس صنعت کے نمائندے عامر اللہ والا شامل تھے۔ وفد نے کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیاری کرے، آٹو سیکٹر اپنی مصنوعات کا ایک خاطر خواہ حصہ برآمد کرے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، آٹو سیکٹر ڈیلیشن کی پالیسی پر عمل درآمد کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آٹو پارٹس کی صنعت عالمی ویلیو چین کا حصہ بنے، حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.