ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، کون کس نمبر پر؟

52

دبئی : آئی سی سی  نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔  یہ رینکنگ  ٹی ٹوینٹی  ورلڈکپ کے آغاز سے 4 دن پہلے رینکنگ جاری کی گئی ہے۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم کا رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوینٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا میچ اتوار کو امریکا اور کینیڈا کے درمیان شیڈول ہے۔

تبصرے بند ہیں.