ڈینگی کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری، پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 4کیسز رپورٹ

101

 

لاہور: پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 4کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا،فیصل آباد میں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی  جبکہ گوجرانولا اور چنیوٹ میں بھی ایک  ایک مریض رپورٹ ہوا۔

 

پنجاب میں رواں سال 125  افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے اور رواں سال میں  ڈینگی کے 42 مریض رپورٹ ہوئے۔

 

 

علاوہ ازیں راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے دس مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.