وزیراعظم کا ملک میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس، اجلاس طلب کرلیا

62

اسلام آباد:وزیراعظم کا ملک میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا اور اس بارے میں  اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے معاملے  پرکل دن 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ  وزیراعظم کو بجلی کی طلب و رسد اور لوڈشیڈنگ سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں  پر  پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائےگا، اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر اہم فیصلہ کریں گے۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اجلاس کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے موقف پر بھی وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.