یوم تکبیر:سٹیٹ بینک آف پاکستان بند رہے گا،امتحانات ملتوی

64

کراچی : یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کے اعلان کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان  بند رہے گااور اس وجہ سے جامعہ کراچی میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 عام تعطیل کے باعث کراچی میں میٹرک کا کل ہونے والے پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

وزیر بورڈ و جامعات محمد علی ملکانی کا کہنا ہے کہ میٹرک کے ملتوی پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

 

تبصرے بند ہیں.