شاہ رخ خان کاآئی پی ایل میں جیت کے بعد جشن،تصاویر وائرل

122

ممبئی :اداکارشاہ رخ خان کی آئی پی ایل میں جیت کے بعد جشن کی تصاویر  وائرل  ہوگئیں۔  شاہ رخ خان کی انڈین پریمیئر لیگ  2024 کے فائنل میں میں جیت کے بعد جشن منایا گیا۔ جشن کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی۔

بھارت میں جاری لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز  نے جیت کرٹرافی اپنے نام کر لی۔ کے کے آر کے شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ جیت کا جشن منایا۔شاہ رخ خان کی اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ٹرافی اٹھائے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گوری خان نے ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کے کے آر فاتح۔ شاہ رخ خان کے فینز نے انہیں ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

اس موقع پر شاہ رخ خان کے دونوں بیٹے آریان اور ابرام خان اور بیٹی سہانا خان بھی موجود تھے۔ شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.