ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافر ایجنٹ اور سہولتکار سمیت گرفتار

9

کراچی:ایف آئی اے امیگریشن  نے  کراچی ایئر پورٹ پر  کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے امیگریشن  نے   کراچی ایئر پورٹ پر  کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش   کرنے والے دو مسافروں کو ایجنٹ اور سہولتکار سمیت گرفتار کر لیا ۔

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیاگیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایئرپورٹ سے ایجنٹ اور سہولتکار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے پاسپورٹس پر لگے کینیڈا کے ویزے جعلی نکلے۔ملزمان نے فی کس 40 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے۔

تبصرے بند ہیں.