لاہور:اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پوری ٹیم کیلئے 3کروڑ انعام کیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ہاکی صرف کھیل نہیں ،قومی فخر ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ موجودہ ٹیم نے ماضی کی یاد تازہ کردی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں نے قومی کھیل میں دوبارہ سے نئی جان ڈال دی ہے۔امید ہے قومی ہاکی اپنا مقام واپس حاصل کرے گی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے مطابق پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کی ذمہ داری وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کو دی ہے۔ قومی کپتان عما د بٹ نے امید ظاہر کی کہ حکومتی تعاون سے قومی کھیل مزید بلندی حاصل کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.