یمنی زیدی سیڑھیوں سے گر گئی، ویڈیو وائرل

115

کراچی : اداکارہ یمنی زیدی سیڑھیوں سے گر گئی،  اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے  کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سیڑھیوں سے گرنے کی اپنی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اسے دیگر شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ کو سیڑھیوں پر چلنے کے دوران سینڈل کے پھسلنے پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں واضح کیا کہ انہیں سیڑھیوں سے گرنے کے دوران زیادہ چوٹیں نہیں لگیں۔
یمنیٰ زیدی نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے میگا کاسٹ ڈرامے جنٹلمین کی شوٹنگ کی ہے۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے بڑی ایڑی والے سینڈل پہن رکھے ہیں اور وہ سینڈلز کے پھسلنے سے وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور سیڑھیوں پر گر جاتی ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کیں اور امید کا اظہار کیا کہ انہیں زیادہ چوٹیں نہیں لگی ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.