عون چوہدری کی این اے 128 میں کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

64

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے  این اے 128 لاہور سے استحکام پارٹی کےعون چوہدری کی کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی  این اے 128 لاہور سےعون چوہدری کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، سلمان اکرم راجہ کی طرف سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشنن کی جانب سے ان کا وکیل بھی پیش ہوا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی ان کی درخواست الیکشن ٹربیونل میں بھی زیر سماعت ہے، یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

 

سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ ایسے فیصلے کئے جن سے متاثر ہوکر ٹربیونل شائد میرٹ پر فیصلہ نہ کر سکے، عدالت اس درخواست کو سنے اور میرٹ پر فیصلہ کرے۔

 

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

واضح رہے کہ درخواست میں ریٹرننگ افسر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ نامعلوم ڈنڈا بردار افراد نے ماڈل ٹائون پولنگ سٹیشن پر حملہ کیا، درخواست گزار اور ساتھی حامیوں پر تشدد کیا گیا۔ ریٹرننگ افسر نے نتائج مرتب کرنے میں شرکت سے روک دیا، ریٹرننگ افسر کا نتائج تبدیل کرنا الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

 

درخواست مین مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے نتائج تبدیل کیے گیے، درخواست گزار کی جیت کو ناکامی میں تبدیل کر دیا اورعون چوہدری کو دھاندلی سے کامیاب ڈیکلیر کر دیا گیا ۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو نتائج روکنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد معطل کرے۔

تبصرے بند ہیں.