دوران عدت نکاح کیس: خاور مانیکا کے وکیل پھر پیش نہ ہوئے، سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ

96

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت میں آج پھر خاور مانیکا کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک کے لیے وقفہ کر دیا۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی آج کی سماعت میں بھی ابھی تک پیش نہیں ہوئے۔

 

دوران سماعت معاون وکیل نے بتایا کہ رضوان عباسی 1 بجے آ جائیں گے ہائیکورٹ اور سپریم کوٹ میں مختلف کیسز ہیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل ایڈوکیٹ  نے کہا کہ اس کیس میں بار بار رضوان عباسی کی جانب سے التوا مانگا گیا۔

 

جج شاہ رخ ارجمند  نے ریمارکس دیے کہ ایک بجے سے لیٹ نہیں ہونا آج لازمی عدالت پیش ہوں۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈوکیٹ نے سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہعدالت کا اختیار ہے ہماری سزا معطلی کی درخواست موجود ہیں دلائل مکمل ہو چکے۔

 

جج شاہ رخ ارجمند  نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ اگر رضوان عباسی پیش نہیں ہوتے تو سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کردیں گے۔

 

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک کے لیے وقفہ کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.