سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے

96

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ترجمان پی پی کے مطابق منظور وٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر راجہ پرویزاشرف،حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو ، سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ منظور وٹو نے یک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی میں شمولیت کا عندیہ دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.