کیسز میں تیزی سے اضافہ ،کراچی اورحیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کاآغاز

211

کراچی :محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی اورحیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کاآغاز کردیا گیا۔

ماہرین صحت  کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی اورکھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤکا باعث ہے والدین اپنے بچوں کوٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے

لگوائیں ویکسینیشن نہ کروانے کی صورت میں سزا بھی  ہوسکتی ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں  ٹائیفائیڈ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ٹائیفائیڈسے بچاؤ کیلیے پرانی ویکسین اور اینٹی بائیوٹک کام نہیں کر رہی تھیں نئی ویکسین  سے ٹائیفائیڈ  سے بچاو ممکن ہے۔

کراچی کے 7 اور حیدرآبادکے ایک ضلع میں  ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم 25 مئی تک جاری رہے گی ۔

ویکسینیشن نو ماہ سے 15سال  کی عمر تک کے بچوں کیلیے ہے جبکہ  89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.