دیامر: تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

90

 

گلگت بلتستان: ضلع دیامر میں  تیز رفتار مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق  جبکہ 21 ہوگئے ۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق  راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر علی الصبح حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں خواتین بچے سمیت 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

 

حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں جب کہ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بھی کچھ دیر بعد جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

 

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، جبکہ  جاں بحق افراد کا تعلق ہنزہ، گلگت،سکردو ، آزاد کشمیر، پنجاب اورخیبر پختونخوا سے ہے۔

 

وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں کو زخمیوں کی بروقت طبی امداد میں مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.