صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی اہم ملاقات، دونوں جماعتو ں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم

74

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کراچی میں ملاقات کی۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک آج کی ملاقات کے بعد ختم ہوگیا۔ذرائع  کاکہا ہےکہ ن لیگ نے جو برتائو رکھا اس پر  ایم کیو ایم نے سیاسی حکمت عملی تبدیل کی۔

ایم کیو ایم وفد نے شہر میں سٹریٹ کرائم پر تشویش کااظہارکیا۔ذرائع ایم کیو ایم کاکہنا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی اور سیاسی مسائل پر بات کرنا چاہتے ہ1یں۔

کراچی سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر شریک تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ترجمان کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکباد دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔  صدر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ میں امن و امان سے متعلق آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کرنے آئے ہیں، امن و امان کی بحالی میں ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے اس حوالے سے صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تبصرے بند ہیں.