ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کی بڑی تیاری، وسیم اکر م تین سری لنکن بائولروں کی کوچنگ کریں گے
لاہور: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کی بڑی تیاری، سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے۔ وسیم اکرم تین سری لنکن بائولروں کی کوچنگ کریں گے۔ سری لنکن کرکٹرز جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے۔
وسیم اکرم دو روزہ ٹریننگ پروگرام کیلئے سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ ٹریننگ پروگرام کے دوران سابق پاکستانی کپتان 5 سیشینز منعقد کریں گے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم سری لنکا پیس اکیڈمی، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کلب کوچز کو بھی رہنمائی دیں گے۔ واضح رہے کہ عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بائولنگ کوچ مقرر ہوئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.