یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے؟ یا اسٹیبلشمنٹ کی ترتیب دی گئی پارلیمان ہے: فضل الرحمان

87

اسلام آباد:مولانا فضل الرحما ن کاکہنا ہےکہ یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے؟ یا  اسٹیبلشمنٹ  کی ترتیب دی گئی پارلیمان ہے۔ فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب میں کہاکہ یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے؟ یا  اسٹیبلشمنٹ  کی ترتیب دی گئی پارلیمان ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ  جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے۔اسد قیصر کا مطالبہ درست ہے۔میں پہلی بار ایوان میں حاضر ہوا ہوں۔ اسدقیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔ مسئلہ  یہاں  تک محدود نہیں کہ ہم جلسہ کرسکتے ہیں یا نہیں۔اس بات کا سنجیدگی سے غورکیاجائے کہ ملک آج  کہاں کھڑا ہے۔

ہم نے یہ ملک برصغیر کے مسلمانوں  کی تائید اور قربانیوں سے حاصل کیا۔ ہم پارلیمان کی حیثیت کے اس سوال سے نکلیں گے  یا مزید دھنستے چلے جائیں گے۔ ملک کے قائم ہونے میں بیورو کریسی اور سٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ قائد اعظم کا پاکستان کہاں ہے آج ۔کیا وجہ ہے آج ایوان پر سوال اٹھایا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.