کراچی: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرےگا۔
مرکزی بینک کی جانب سےشرح سودکااعلان کیاجائےگا۔
خیال رہے کہ جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔بزنس کمیونٹی نے شرح سود میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فی الوقت اطلاعات یہ ہیں کہ فیڈرل ریزور بینک شرح سود میں کمی کا ارادہ نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ مارچ 2024 میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 20.7 فی صد پر آ چکی ہے، جب کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے سرپلس ہے۔ مارچ کے دوران ترسیلات زر میں بھی 9 فی صد اضافہ ہوا اور یہ 21 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.