وزیرِ اعظم کیورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر بل گیٹس سے ملاقات

59

ریاض: وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائنز پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں جس کے دوران شہباز شریف کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی۔

 

ملاقات میں پاکستان اور فاؤنڈیشن کے درمیان حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں جاری سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بل گیٹس نے  پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کی اور اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔

 

اس موقعے پر  بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ مستقبل کی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا۔ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کیلیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور بل گیٹس کو دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی  دی۔

 

وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہینیتی خط پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.