سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کومعاوضہ ادا کرنے کا حکم

11

 

کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ  نسلہ ٹاور کے متاثرین ملکیت کے دستاویزی شواہد کے ساتھ آفیشل اسائنی سے رابطہ کریں ۔

 

کراچی میں تجاوزات کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے  نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے اور  نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کا اشتہار شائع کرانے کا حکم دے دیا ۔

 

سپریم کورٹ نے کہا کہ نیلامی میں آنے والی بولی کی بھی رپورٹ عدالت میں پیش کیا جاۓ۔

 

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ تجوری ہائٹس کس کا ہے ، کوئی نمائندگی کر رہا ہے؟ایک سائل نے بتایاکہ تجوری ہائٹس گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ہے  ۔ تجوری ہائٹس گیلانی اسٹیشن پر ہے ۔

 

وکیل ریلوے نے کہا کہ یہ زمین پاکستان ریلوے کی ہے ۔ عابد زبیری نے کہا کہ  تجوری ہائٹس کے کامران ٹیسوری مالک ہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  آپ لوگوں کے پیسے واپس کریں ۔

 

عابدزبیری نے کہا کہ آپ ہدایت دے دیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  ہم ہدایت کیوں حکم دیں گے۔ یہ  یہ کامران ٹیسوری کون ہیں ؟  عابد زبیری نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.