سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد

45

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔

 

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔ درخواست دائر کرنیوالوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3350ملازمین بھی شامل  ہیں۔

 

سندھ ہائیکورٹ  میں سوئی سدرن گیس کمپنی  ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے متعلق 48درخواستیں مسترد  کر دیں۔

پیپلز لیبر یونین  کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرینگے۔2018میں عدالت نے 500سے زائد ملازمین کو ریگولرائز کیا تھا ۔
اسی فیصلے کے بنیاد پر یہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔پہلے کیے گئے فیصلے بعد کے کیسز کیلیے نظیر بنتے ہیں لیکن اس فیصلے میں انحراف کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.