ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں بھی میچز جیتے ہیں یہاں بھی اچھا کھیلیں گے:سدرہ امین

30

کراچی :قومی ویمن کرکٹر سدرہ امین کاکہنا ہےکہ   ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں بھی میچز جیتے ہیں یہاں بھی اچھا کھیلیں گے۔ سدرہ امین  نے  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں بھی میچز جیتے ہیں یہاں بھی اچھا کھیلیں گے۔

سدرہ امین  کاکہنا تھا کہ  ویسٹ انڈیز کے خلاف سپنرز کی کارکردگی اہم ہو گی۔ان کاکہنا تھا کہ  پریکٹس میں کٹ، پل اور پاور ہٹنگ کی خصوصی تیاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا موسم یکساں ہے، ہمارے میچز کم ہوتے ہیں لیکن ہم فٹنس پر مکمل توجہ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز 18 اپریل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔  دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک سٹیڈیم میں تیاریاں زور و شور سے شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.