ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں چار روز کی توسیع

28

لاہور: ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں چار روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ ایف بی آر نے مارچ 2024 کےعرصے کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے، مقررہ مدت میں 4 روزہ توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

ایف بی آر نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز کے گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔

اس سےقبل سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانےکی آخری تاریخ 18اپریل مقرر تھی، ایف بی آر نےفیصلہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دیا۔

تبصرے بند ہیں.